آ سے خوابوں کی تعبیریں ح سے شروع ہونے والے خوابوں کی تعبیر

Hay Se Khwabon Ki Tabeer- ح سے شروع ہونے والے خوابوں کی تعبیر

ح سے شروع ہونے والے خوابوں کی تعبیر

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ اس پوسٹ میں آپ ح سے شروع ہونے والے تمام خوابوں کی تعبیر کے متعلق جان سکتے ہیں۔

ح سے شروع ہونے والے خوابوں میں اہم خواب جیسے حوض میں گر جانا اور خواب میں حج کرنے کے متعلق خوابوں کی تعبیر جان نے کے لئے اس پوسٹ کو مکمل پڑھیں۔

Hay Se Khwabon Ki Tabeer- ح سے شروع ہونے والے خوابوں کی تعبیر

خواب میں حق تعالیٰ کو حساب کرتے دیکھنے کے متعلق
خوابوں کی تعبیر

حق تعالی کو حساب کرتے ہوئے دیکھنا گناہ معاف ہو صاحب داد و انصاف ہو۔

خواب میں حجر اسود کو بوسہ دینا کسی بزرگ سے فیض پائے دولت دین ہاتھ آنے کی دلیل ہے۔

خواب میں حج کرنا دین میں سرخروئی حاصل ہو دنیا میں فائدہ کامل ہونے کی دلیل ہے۔

خواب میں حاجی سے ملاقات کرنا عیش و دنیا سے دل سرد ہو یا بیماری سے دل میں درد ہو اس پر صدقہ کرے تاکہ تکلیف سے محفوظ رہ سکے۔

خواب میں حلال کرنا جانور حلال کار خیر زیادہ ہو حاکم وقت سے فائدہ حاصل ہونے کی دلیل ہے۔

خواب میں حور دیکھنا جنت نصیب ہو دعائیں مجیب ہو۔

خواب میں حقہ پینا خیالی پکائے قوت عمل کم ہو نے کی دلیل ہے۔

خواب میں حیض سے پاک ہو کر غسل کرنا مقصد کی دلیل ہے صحت حاصل ہونے مغفرت کی دلیل ہے صحت حاصل ہواگر علیل ہے۔

خواب میں حکیم سے ملاقات کرنا بیمار دیکھے تو شفاعت پائے تندرست دیکھے تو بیمار ہو جائے۔

خواب میں حلال کرنا مودی جانور کو دشمن پر فتح پائے مال غنیمت ہاتھ آنے کی دلیل ہے۔

خواب میں حلیم کھانا تکالیف سے راحت پائے ایشو خوشی حاصل ہونے کی دلیل ہے۔

خواب میں حمام میں غسل کرنا قرضداری سے نجات پائے بیمار ہو تو شفا ہونے کی دلیل ہے۔

خواب میں حمام بے آب دیکھنا عورت خراب ملے نہایت ناصواب ملے۔

Khwabon Ki Tabeer Hay Se

خواب میں حوض دیکھنا خیر و برکت کی علامت ہے مزدہ منہ کی بشارت ہے۔

خواب میں حوض میں مچھلوں کا تیرنا کاروبار میں ترکیب آئے روپیہ کا فائدہ اٹھائیں۔

خواب میں حوض میں گر جانا کاروبار میں ناکامی ہو رنج و پریشانی اٹھانی کی دلیل ہے اس پر صدقہ کرے تاکہ تکلیف سے محفوظ رہ سکے۔

خواب میں حفظ قران شریف کا کرنا کسی اولیاء اللہ سے علم عرفان پائے یا حکیم کامل ہونے کی دلیل ہے۔

خواب میں حلوہ کھانا اچانک خوشی پائے دور ناکامی ختم ہو۔

خواب  میں حراست میں دیکھنا فکر تشویش کی علامت ہے قرضداری کی کرامت ہے۔

خواب میں حرم سرا دیکھنا دل پسند معشوق سے وصال ہو خوشی کمال ہونے کی دلیل ہے۔

خواب میں حجامت بنوانا عمر درازی پائے بیمار ہو تو شفا پانے کی دلیل ہے۔

یہ بھی پڑھیں

چ سے شروع ہونے والے خوابوں کی تعبیر

ت سے شروع ہونے والے خوابوں کی تعبیر-

ب سے شروع ہونے والے 19 خوابوں کی تعبیر

خواب میں حمام کی بنا ڈالنا عورت سے بستر ہو دشمن جل کر خاکستار ہو۔

خواب میں حاکم وقت کو مہربان دیکھنا کوئی نیک کام عمل میں آئے قوت بزرگی پائے۔

خواب میں حقہ کی چلم دیکھنا سگھڑ بیوی آئے گی مال و دولت سے مالا مال ہوگی۔

خواب میں حلوہ دیکھنا زیادہ عمر ہونے کی دلیل ہے بہتری کی سبیل ہے۔

خواب میں حوض کوثر دیکھنا لڑکا پیدا ہونا خوش نصیبی ہے مالک تو دولت قریب ہونے کی دلیل ہے۔

خواب میں حرم کعبے کو دیکھنا کسی عالم دین کی صحبت پائے یا سعادت حاجی نصیب ہونے کی دلیل ہے۔

خواب میں حکمت و فلسفہ پڑھنا حاصل علم قرآن ہو بڑا صاحب ایمان ہو

خواب میں حقنہ کرانا تکلیف ہو تو نقصان پائے تکلیف نہ ہو تو فائدہ حاصل ہونے کی دلیل ہے۔

خواب میں حقہ کسی کو دینا دوستوں سے جدائی ہو حد درجہ برائی ہے اس پر صدقہ کرے تاکہ پریشانی سے محفوظ رہ سکے۔

خواب میں حقہ کا تازہ کرنا طالب ہو تو مطلوب آئے خوشی دونوں حاصل ہونے کی دلیل ہے۔

خواب میں حساب کرنا تکلیف یا بیماری پائے گا یا قرضداری کا عذاب آنے کی دلیل ہے اس پر صدقہ کرے۔

خواب میں ہوا میں پیشاب کرنا سختی یا بیماری آنے لیکن انجام اچھا پانے کی دلیل ہے۔

خواب میں حرام کاری کرنا فریب کار عورت سے تکلیف پائے یار سوائی کمال ہونے کی دلیل ہے۔

خواب میں حلال کرنا خیر و برکت ہو عزت پائے حکومت سے فائدہ حاصل ہونے کی دلیل ہے

خواب میں حیض مرد کو بدکاری کی دلیل ہے صحت قلیل ہے۔

خوا میں حیض انا عورت کو گنہگاری کی علامت ہے توبہ کرنا اور صدقہ کرنا چاہیے

خواب میں ایسے پاکی گناہوں سے تائب ہونے اور اچھے کاموں کی دلیل ہے

خواب میں حمام کرنا رنج و غم دور ہو گناہوں کی الودگی کافور ہو ۔

خواب میں حرم شریف میں جانا غم دنیا سے نجات قریب ہوگی خوشحالی نصیب ہونے کی دلیل ہے

About the author

admin

Leave a Comment